Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تورغر میں جیپ کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی

جیپ میں سوار افراد فاتحہ خوانی سے واپس آرہے تھے، پولیس
شائع 24 جون 2023 07:38pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

ضلع تورغر میں بلکوٹ روڈ پر جیپ کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جیپ میں سوار افراد فاتحہ خوانی سے واپس آرہے تھے۔

او گی میں تورغر کے مقام پر فاتحہ خوانی سے واپس جانے والی جیپ نصرت خیل روڈ پر موڑ کٹ کرتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جا گری۔

خوفناک حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہو گئے۔

تھانہ جدبا پولیس اور ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ پر پہنچ کر حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو کو اسپتال منتقل کردیا ہے، جاں بحق افراد کا تعلق گاوں جٹکول تورغر سے ہے۔

زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد بٹگرام اور ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا۔

خیبر پختونخوا

KPK

TORGHAR DISTRICT

JEEP FELL INTO THE DITCH

THREE PEOPLE DIED