Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اگلی حکومت بھی ہم ہی بنائیں گے، مولانا فضل الرحمان

ملک کی ترقی میں روکاٹ ڈالنے والا فتنے کا خاتمہ ہو چکا ہے، سربراہ پی ڈی ایم
شائع 17 جون 2023 10:00pm
سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان
سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی میں روکاٹ ڈالنے والا فتنے کا خاتمہ ہو چکا ہے، اگلی حکومت بھی ہم ہی بنائیں گے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں 132 کے وی بجلی گریڈ اسیٹشن کی سنگ بنیاد کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک سے اس فتنے کا خاتمہ ہو چکا ہے جس نے ملکی ترقی کی راہ روک رکھی تھی، اب ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔ پی ٹی آئی نے جان بوجھ کر ملکی ترقی کا سفر روکا اور پھر ملکی معیشت کو تباہ و برباد کرکے رکھ دیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے سی پیک اور بجلی کی پیداوار بڑھانے والے پراجیکٹس کو منجمند کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ چھٹی انگلی کی طرح عمران خان کو کاٹ کررکھ دیا ہے، اگلی حکومت بھی پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ہی بنائیں گی، دوبارہ ملک پر فتنہ مصلت نہیں ہونے دیں گے۔

PDM

imran khan

Dera Ismail Khan

JUIF

Molana Fazal ur Rehman

pti chairman

general elections 2023