Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

استحکام پاکستان پارٹی کا الیکشن میں بھرپور شرکت اور تنظیم سازی کا فیصلہ

مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کررہے ہیں، امید سے عمل تک قوم کا ساتھ دیں گے، علیم خان
شائع 13 جون 2023 07:51pm
فوٹو۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

حال ہی میں قائم ہونے والی جماعت استحکام پاکستان پارٹی نے انتخابات میں بھرپور شرکت اور فوری طور پر صوبوں اور ضلعی سطح پر پارٹی کی تنظیم سازی شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

استحکام پاکستان پارٹی کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت پارٹی کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین نے ویڈیو لنک کے ذریعے کی۔

مزید پڑھیں: جہانگیر ترین نے استحکام پاکستان پارٹی کے عہدیداروں کا اعلان کردیا

اجلاس میں پارٹی صدرعبدالعلیم خان ، سیکریٹری جنرل عامرکیانی،عون چوہدری، فردوس عاشق اعوان، مراد راس، سعید اکبر نوانی اور شعیب صدیقی، سید سعید الحسن شاہ، نعمان لنگڑیال اور اجمل چیمہ نے شرکت کی۔

اجلاس میں آئندہ انتخابات میں بھرپور شرکت کرنے اور فوری طور صوبوں اور ضلعی سطح پر پارٹی کی تنظیم سازی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: جہانگیرترین کا ’’استحکام پاکستان پارٹی‘‘ کے قیام کا اعلان

اس موقع پر پارٹی صدر عبدالعلیم خان نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام کے لیے کام کر رہے ہیں، ملکی مسائل دیکھتے ہوئے مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کررہے ہیں، امید سے عمل تک قوم کا ساتھ دیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز جہانگیر ترین نے پارٹی عہدیداران کا اعلان کیا تھا۔ عبدالعلیم خان کو استحکام پاکستان پارٹی کا صدر مقرر کیا گیا ہے، عامر کیانی سیکرٹری جنرل، عون چوہدری ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اور پارٹی و پیٹرن ان چیف (میرے) ترجمان ہوں گے۔

مزید پڑھیں: عبدالعلیم خان نے عمران خان کو مناظرے کا چیلنج دے دیا

استحکام پاکستان پارٹی کا قیام

گزشتہ دنوں ہی لاہور میں استحکام پاکستان پارٹی کا قیام عمل آیا ہے جس میں بڑی تعداد میں تحریک انصاف کے سابق رہنما شامل ہیں۔

استحکام پاکستان جماعت میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، سابق وفاقی وزیر علی زیدی، فواد چوہدری، فردوس عاشق اعوان، عامر کیانی، جے پرکاش، مراد راس اور دیگر شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے بڑے نام جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت میں شامل

استحکام پاکستان پارٹی کا جھنڈا بھی فائنل کرلیا گیا ہے اور اس کی رجسٹریشن کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست بھی جمع کرائی گئی ہے۔

lahore

Abdul Aleem Khan

Jahangir Tareen

Istehkam e Pakistan Party

Politics 13 June 2023

party organization

general elections 2023