Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

ہم نے جرم کا خاتمہ کرنا ہے، ملزم کا نہیں: چیئرمین نیب

تین ماہ میں مؤثر قانون سازی کرکے جرائم کا خاتمہ کریں گے، نذیر احمد بٹ
شائع 12 جون 2023 11:44am
چیئرمین نیب نذیر احمد بٹ کا لاہور میں تقریب سے خطاب۔ فوٹو — اسکرین گریب
چیئرمین نیب نذیر احمد بٹ کا لاہور میں تقریب سے خطاب۔ فوٹو — اسکرین گریب

چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کا کہنا ہے کہ ہم نے جرم کا خاتمہ کرنا ہے، ملزم کا نہیں۔

لاہور میں ایک تقریب سے خظاب کرتے ہوئے نذیر احمد بٹ نے کہا کہ ماضی میں نیب کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے نیب کی توجہ اپنے اہداف سے ہٹ گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ نیب کی ساکھ بحال کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، کرپشن کیسز میں بالواسطہ اور بلا واسطہ ریکوریز ہو رہی ہیں، ہماری اپنی کمزوریوں کا اطلاق ہے لہٰذا ہم پہلے نیب کی اصلاح کریں گے اور قوم کا اعتماد واپس حاصل کریں گے۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ متاثرین کی مدد کے لئے نئی پالیسی بنا رہے ہیں، ان کی رائے کو مدنظر رکھ کر پالیسی مرتب دیں گے، جب کہ وعدہ کرتے ہیں نیب کا کھویا ہوا مقام واپس دلائیں گے۔

نذیر احمد بٹ نے کہا کہ بد عنوانی کے خاتمے میں ہمارا کوئی فیورٹ یا دشمن نہیں، نیب کو مکمل طور پر غیر سیاسی بنا کر دم لیں گے، ہمیں ادارے کو عقوبت خانہ نہیں بنانا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ان تمام قوانین کا جائزہ لے رہے ہیں اور تین ماہ میں مؤثر قانون سازی کرکے جرائم کا خاتمہ کریں گے، البتہ کوشش ہوگی ہم خاموشی کے ساتھ کریں۔

corruption

lahore

Chairman NAB