Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آج اتنی سی جماعت رہ گئی کہ چِنگچی میں بھی پوری آجائے گی، مریم نواز

یوتھ کونشن سے خطاب میں مریم نواز کی پی ٹی آئی پر کڑی تنقید
اپ ڈیٹ 11 جون 2023 10:42pm
اسکرین گریب — پی ٹی وی
اسکرین گریب — پی ٹی وی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج اتنی سی جماعت رہ گئی کہ چِنگچی میں بھی پوری آجائے گی، جس کے جہاز سے یہ جماعت بنی تھی اسی میں واپس گئی۔

شُجاع آباد میں یوتھ کونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوانو! آپ پاکستان کا مستقبل ہیں، 12 اکتوبر1999 کو مشرف نے شب خون مارا تھا حکومت چھینی گئی تو اس وقت نوازشریف شجاع آباد میں تھے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے ہاتھ ہتھکڑیوں کے ساتھ جہاز کی سیٹ سے باندھے گئے کیا ایک بار بھی نوازشریف نے کہا کہ فلاں چیز کو آگ لگادو، توڑ دو۔

مریم نواز نے کہا کہ کبھی ایک بار بھی آپ کی قیادت نے کہا کہ ملک کو جلادو؟جو ایک ایک اینٹ جوڑ کر ملک بنائے وہ ملک جلاسکتا ہےِ؟ نوازشریف نے باربار چھینی ہوئی حکومت واپس چھینی۔

انہوں نے چئیرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار ہاتھ سے گیا تو اِس کی اصلیت کھل کر سامنے آگئی، اقتدار جانے کے صدمے سے ملک کو آگ لگادی، شہداء فوج کے نہیں پوری قوم کے ہوتے ہیں جس نے شہداء کی توہین کی قوم اُسے نہیں چھوڑے گی۔

مریم نوازنے مزید کہا کہ شہداء کی یادگاروں کو جلانے والے کیا کسی معافی کے مستحق ہیں؟ شہداء کی توہین کرنے والو! قوم تمہیں چین سے نہیں رہنے دے گی، منصوبے کا ماسٹر مائنڈ زمان پارک میں چُھپ کر بیٹھا ہے جب مشکل وقت آیا تو کارکنوں کو بس کے نیچے پھینک دیا، کہتا ہے کہ جو کیا کارکنوں نے کیا میں نے کچھ نہیں کیا۔

جلسے خطاب میں انہوں نے کہا کہ لیڈر وہ ہوتے ہیں جو بیٹی کا ہاتھ پکڑ کر جیل جاتے ہیں لیکن کارکنوں پر آنچ نہیں آنے دیتے، اس کے بچوں کے لیے لندن کا محفوظ مقام اور پاکستانیوں کے لیے جیلیں؟ کہتا ہے کہ ملک میرے بچوں کے لیے محفوظ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس لیے ملک کو آگ لگائی کہ اس کے بچے یہاں نہیں رہتے، اس کو اپنے بچوں کے ساتھ شمالی علاقوں کی سیر یاد آرہی ہے کارکن رُل رہے ہیں اور اس کے بچے آرام سے باہر بیٹھے ہیں۔

مریم نواز نے ساںحہ 9 مئی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کو جن کی تنصیابات جلانے کے لیے نکلا تھا 9 جون کو کہتا ہے ان سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں لیکن جواب نہیں آرہا آج اتنی سی جماعت رہ گئی کہ چنگچی میں بھی پوری آجائے گی جس کے جہاز سے یہ جماعت بنی تھی اسی میں واپس گئی۔

مزید کہا کہ فتنا، فساد اور تباہی کا چیپٹر بند ہوا یہ فتنا اب دفن ہوگیا، اب آؤ بات کرتے ہیں ترقی کی نوازشریف واپس آیا تو وعدہ ہے کہ ملک ٹیک آف کرے گا۔

PMLN

Nawaz Sharif

Maryam Nawaz