Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

تیز آندھی کے باعث پی آئی اے کی 2 پروازیں لاہور میں لینڈ نہ کرسکیں

جدہ اور شارجہ سے آنے والی پروازوں کو ملتان بھیج دیا گیا
شائع 10 جون 2023 07:47pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

لاہور میں تیز آندھی کے باعث پی آئی اے کی 2 بین الاقوامی پروازیں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائر پورٹ پر لینڈ نہ کرسکیں۔

تفصیلات کے مطابق موسم کی خرابی کے باعث قومی ائر لائن کی 2 پروازیں لاہور میں لینڈ نہ کرسکیں۔

پی آئی اے کی جدہ سے آنے والی پرواز 760 کا رخ ملتان کی جانب موڑ دیا گیا۔

اس کے علاوہ شارجہ سے آنے والی پرواز 186 کو بھی ملتان ائرپورٹ بھیج دیا گیا۔

دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے، اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔

لاہور میں آندھی اورگرد آلود ہوائیں چلنے لگیں ہیں جس کی وجہ سے شہر کا درجہ حرارت کم ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج لاہور میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

lahore

PIA Flight

strong wind

bed weather