Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نافرمان بیٹوں سے تنگ ماں پولیس کے پاس پہنچ گئیں

پولیس نے بیٹوں کو وارننگ جاری کردی
شائع 10 جون 2023 06:24pm
تصویر/ نمائندہ آج نیوز
تصویر/ نمائندہ آج نیوز

پشاور کےعلاقے سیٹھی ٹاؤن میں نافرمان بیٹوں سے تنگ ماں پولیس اسٹیشن پہنچ گئی، پولیس نے بیٹوں کو وارننگ جاری کردی ہے۔

نافرمان بیٹوں سے تنگ رضیہ بی بی کا کہنا تھا کہ پولیس اور حکومت اُسے بیٹوں کے تشدد اور مارپیٹ سے نجات دلائے۔ متاثرہ خاتون نے بیٹوں کے خلاف ہاتھ میں پلے کارڈ بھی اٹھارکھا تھا۔

اے ایس پی فقیر آباد سید طلال کے مطابق بچے متاثرہ خاتون سے پیسے مانگتے تھے، گالم گلوچ اور تشدد بھی کرتے ہیں جس پر خاتون فریاد لے کر پولیس اسٹیشن پہنچ گئی۔

پولیس نے ابتدائی طور پر خاتون کے بیٹوں کو بُلا کر وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ دوبارہ شکایت کی صورت میں کارروائی ہوگی۔

خیبر پختونخوا

peshawar