Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

جب وریندرسہواگ لاہور میں شاپنگ کے دوران آبدیدہ ہوگئے

سابق ٹیسٹ کرکٹرپاکستانیوں کی مہمان نوازی کے معترف
اپ ڈیٹ 06 جون 2023 12:25pm
تصویر: وریندرسہواگ/انسٹاگرام
تصویر: وریندرسہواگ/انسٹاگرام

بھات کے سابق ٹیسٹ کرکٹروریندر سہواگ بھی پاکستانیوں کی مہمان نوازی کے معترف ہوگئے، سابق کرکٹرنے انٹرویو میں دورہ پاکستان کی یادیں تازہ کرتے ہوئے یہاں سے ملنے والے پیار کو سراہا ہے۔

ایک ویب شو کو انٹرویو میں سہواگ نے 2003ء میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کےعوام نے ان کا بھرپوراستقبال کیا تھا۔

بھارتی کرکٹرنے لاہورمیں شاپنگ کی روداد بھی سناتے ہوئے کہا کہ انہیں اس دورے میں پاکستانی عوام کی جانب سے بہت پیار ملا،دوسرے ٹیسٹ سے قبل لاہور میں خریداری کرنے والے سہواگ نے مقامی بازار سے اپنی امی، بہنوں سمیت دیگرکیلئے 30 سے 35 پاکستانی سوٹ خریدے لیکن دکاندار نے ان سے یہ کہہ کر پیسے لینے سے انکارکردیا کہ وہ مہمان ہیں اور مہمان سے پیسے نہیں لیے جاسکتے۔

انہوں نے کہا کہ ، ’بھارتی ٹیم کا 2003 کا دورہ 17 سال کے بعد تھا اور کوئی بھی ایس جگہ نہیں تھی جہاں ہمیں پیار نہ ملا ہو، یہ سب سُن کر آنسو بھی نکل آتے اور خوشی بھی ہوتی کہ تھے تو ہم ایک ہی ۔۔۔”اب دو بھائی ہوگئے ہیں الگ الگ۔“

کھلاڑی نے بتایا کہ جہاں بھی جاتے بیشتر افراد پوچھتے آپ کہاں سے ہیں، دلی کا بتانے پر وہ بتاتے کہ وہاں ان کے رشتے دار رہتے تھے۔

واضح رہے کہ بھارت نے اس کامیاب دورے میں 5 ون ڈے انٹرنیشنل اور 3 ٹیسٹ کھیلے تھے جس میں اسے 3-2 سے ون ڈے اور 2-1 سے ٹیسٹ سیریز جیت لی تھی۔

india

پاکستان

lahore

virender sehwag