Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن آئین میں مقررکردہ وقت کے مطابق ہونگے،عرفان قادر

وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان قادر کی آج نیوز سے گفتگو
شائع 05 جون 2023 11:15pm
وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان قادر - تصویر/ فائل
وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان قادر - تصویر/ فائل

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عرفان قادر نے کہا کہ ملک میں الیکشن آئین میں مقررکردہ وقت کے مطابق ہوں گے۔

آج نیوز کے پروگرام “اسپاٹ لائٹ’’ میں پوچھے جانے والے سوال کہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ انتخابات وقت پرنہیں ہوں گے یا ایمرجنسی لگا مدت میں ایک سال کی توسیع کردی جائے گی۔

سوال کے جواب میں عرفان قادر کا کہنا ہے کہ اسمبلی اپنی مدت اگست میں پوری کرلے گی کی جس کے بعد نگراں حکومت بنے گی اورآئین کے مطابق جو بھی سازگار وقت ہوگا اس پرانتخابات ہوجائیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایسی سیاسی جماعت جو بیرونی ایجنڈے پر ہو جس سے یہ تاثر پیدا ہو کہ اس س ملک کے قومی مفاد کو خطرہ لاحق ہوجائے تو ان واقعات کو دیکھ کر ان پر پابندی لگائی جاسکتی ہے۔

عرفان قادر نے کہا کہ ججز کی تعیناتی سوالیہ نشان بن گئی ہے جوڈیشل کمیشن کے تمام ارکان ایک ایک بندے کا نام دیں وجوہات بتا کر متفقہ فیصلہ کر کے تعیناتی کی جائے جبکہ الیکشن آئین میں مقررکردہ وقت کے مطابق ہوں گے۔

پاکستان

سپاٹلایٹ

Elections