Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، تین زخمی

مقتول کی شناخت 60 سالہ ریاض احمد کے نام سے ہوئی، پولیس
شائع 05 جون 2023 09:03am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

شہر قائد میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق جب کہ دو زخمی ہوگئے۔

احسن آباد روڈ کی طرف سپر ہائی وے کے قریب ملزمان کی فائرنگ سے زخمی شخص دم توڑ گیا، مقتول کی شناخت 60 سالہ ریاض احمد کے نام سے ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، فائرنگ کے واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

دوسری جانب سائٹ سپر ہائی وے پر فائرنگ سے وسیم نامی نوجوان اور پی آئی بی کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے صفدر نامی شخص زخمی ہوا جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

اس کے علاوہ سرجانی ٹاؤن میں بھی ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے یوسف نامی شخص شدید زخمی ہوا ہے۔

karachi

Sindh Police

Karachi Firing

Dacoity

mobile snatching