Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ میں جان محمد روڈ کے قریب دھماکا، راہگیر بچی اور ایک شخص زخمی

دھماکے سے قریبی گھروں اور دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے
اپ ڈیٹ 03 جون 2023 11:39pm

کوئٹہ کے علاقے جان محمد روڈ کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس میں راہگیر بچی اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ہفتے کی شب کوئٹہ کے علاقے جان محمد روڈ کے علاقے صدیقہ اسٹریٹ میں اچانک ایک زوردار دھماکا ہوا، دھماکے سے راہگیر بچی اور ایک شخص نصرت اللہ معمولی زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس رضا کار تنظیمیں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گئے اور تفتیش کے بعد یہ پتہ چلا کہ یہ دھماکا سیورج لائن میں گیس بھرنے کے باعث ہوا۔

دھماکے کے نتیجے میں قریبی گھروں اور دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکا اتنا شدید تھا کہ آواز شہر بھر میں سنی گئی۔

quetta

Blast

jan mohammad road