Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

علی امین گنڈا پور کو تحریک انصاف میں اہم عہدہ مل گیا

تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں تبدیلی آگئی
شائع 03 جون 2023 10:00pm
پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور
پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈا پور کو پارٹی میں اہم عہدہ دے دیا گیا۔

تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں تبدیلی آگئی، علی امین گنڈا پور کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا صدر اور علی اصغر خان کو پی ٹی آئی کا جنرل سیکرٹری مقرر کردیا گیا۔

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے پارٹی سربراہ عمران خان کی ہدایت پر دونوں رہنماؤں کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

واضح رہے کہ 9 اور 10 مئی کو شرپسند واقعات پر سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی صوبائی صدارت سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد یہ اہم عہدہ خالی تھا۔

pti

اسلام آباد

Ali Amin Gandapur

general secratory

Politics June 3 2023

pti kpk president

ali asghar khan