Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ: کنویں میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

کنویں میں گرنے والے شخص کو بچاتے ہوئے مزید 3 لوگ کنویں میں جاگرے
شائع 02 جون 2023 06:32pm
تصویر/ سوشل میڈیا
تصویر/ سوشل میڈیا

کوئٹہ میں مغربی بائی پاس کے علاقے میں کنویں میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

کوئٹہ میں مغربی بائی پاس کے علاقے اختر آباد میں کنویں کے اندر موٹر کی مرمت کے لیے اترنے والا نوجوان کنویں میں پھنس گیا لیکن اس دوران کنویں میں زہریلی گیس بھر گئی۔

نوجوان کو بچانے کے لئے اِسی خاندان کے مزید تین افراد کنویں میں اترے مگر وہ نوجوانوں کو نکالنے میں کامیاب نہیں ہوئے جس پر ریسکیو کی ٹیموں کو طلب کیا گیا۔

ریسکیو کی ٹیم نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر دو افراد کو تشویشناک حالت میں کنویں سے نکال کراسپتال منتقل کردیا جبکہ دیگر دو افراد کو کافی کوششوں کے بعد مردہ حالت میں نکال لیا گیا۔

اسپتال میں بھی زیریلی گیس کی وجہ سے یہ دونوں افراد بھی جانبر نہ ہوسکے۔ کنویں سے نکالے گئے چاروں افراد جاں بحق ہوگئے جن میں باپ، 2 بیٹے اور ایک خاتون شامل ہیں۔

quetta

akhtarabad

Petroleum gas