Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پرویز خٹک کا تحریک انصاف کی صدارت چھوڑنے کا اعلان

9 مئی کو جو کچھ ہوا اس سے خوش نہیں، پی ٹی آئی رہنما کی اسد قیصر کے ہمراہ پریس کانفرنس
اپ ڈیٹ 02 جون 2023 12:05am
پرویز خٹک پریس کانفرنس کے لیے اسد قیصر کے ساتھ بیٹھے ہیں۔
پرویز خٹک پریس کانفرنس کے لیے اسد قیصر کے ساتھ بیٹھے ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صدارت چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف کے 2 رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا

پرویز خٹک نے اسد قیصر کے ساتھ بیٹھ کر پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی صدارت چھوڑنے کا اعلان کیا اور کہا کہ کئی دنوں سے ملک میں سیاسی حالات دیکھ رہا تھا، 9 مئی کو کچھ بھی اچھا نہیں ہوا، میں اس سے پہلے بھی واقعے کی مذمت کرچکا ہوں، اللہ نہ کرے ایسا واقعہ دوبارہ ہو۔

مزید پڑھیں: عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لئے 7 رکنی ٹیم تشکیل دے دی

انہوں نے کہا کہ ملک کا سیاسی ماحول بہت خراب ہے اس ماحول میں چلنا مشکل ہے، میں نے فیصلہ کیا ہے پارٹی کا عہدہ چھوڑ رہا ہوں، آئندہ کا فیصلہ دوستوں کے ساتھ مشاورت کے بعد طے کروں گا۔

مزید پڑھیں: اسد عمر پی ٹی آئی کے تمام عہدوں سے مستعفی

یاد رہے کہ پرویز خٹک پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر تھے۔

واضح رہے کہ 9 مئی واقعے کے بعد سے پی ٹی آئی کے کئی رہنما اور اراکین اسمبلی پارٹی سے علیحدگی اختیار کرچکے ہیں۔

اس سے قبل اسد عمر بھی پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے دستبردار ہو چکے ہیں۔

عمران خان کی جانب سے حکومت سے مذاکرات کے لیے جو 7 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی اس میں بھی پرویز خٹک کا نام شامل تھا۔

پرویز خٹک کی اس پریس کانفرنس سے کچھ دیر قبل خبریں آئیں کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں اسد قیصر اور پرویز خٹک کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیاہے۔

pti

peshawar

Pervez Khattak

imran khan arrested

Politics June 1 2023

Politics June 2 2023