Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوشش ہے بجٹ میں تنخواہ دار اور کاروباری طبقے کو ریلیف دیں، قمر زمان کائرہ

بغیر ثبوت الزامات قابل مذمت نہیں بلکہ قابل گرفت عمل ہے، رہنما پیپلز پارٹی
شائع 01 جون 2023 04:41pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ کوشش ہے بجٹ میں تنخواہ دار اور کاروباری طبقے کو ریلیف دیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ بجٹ کی آمد آمد ہے، عوام کی حکومت سے توقعات ہے، کوشش ہے بجٹ میں تنخواہ دار اور کاروباری طبقے کو ریلیف دیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی محاذ پر کشیدگی ہے اس کو ایک رنگ دینے کی کوشش ہورہی ہے، پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم یہ رنگ دے رہی ہے، کہا جارہا ہے کہ مارشل لاء کے دور میں بھی ایسا نہیں ہوتا۔

قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ بغیر ثبوت الزامات قابل مذمت نہیں بلکہ قابل گرفت عمل ہے، وزارت داخلہ تحقیقات کرکے ایسےعناصر کو سامنے لائے، سوشل میڈیا کا سہارا لے کرغلط تاثر پیدا کیا جارہا ہے۔

lahore

PPP

Qamar Zaman Kaira

PM Shehbaz Sharif

budget 2023 24

Politics June 1 2023