Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مستونگ: بس اور مسافر وین میں تصادم، 4 افراد جاں بحق، 7 زخمی

کوئٹہ سے خضدار جانیوالی مسافر وین اور مستونگ سے کوئٹہ جانیوالی بس میں تصادم ہوا
شائع 01 جون 2023 12:30pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے قریب قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ٹریفک حادثہ کوئٹہ سے خضدار جانیوالی مسافر وین اور مستونگ سے کوئٹہ جانیوالی بس میں تصادم کے نتیجے میں ہوا۔

بس کی ٹکر سے وین کو شدید نقصان پہنچا ۔ حادثے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے۔

حادثے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں۔ جاں بحق افراد کی میتیں اور زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال متنقل کیا گیا۔

traffic accident

Pakistan Health Issue

Pakistan traffic rules book