Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی سی سی آفیشلز کی چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے ملاقات

بھارت میں ورلڈ کپ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
اپ ڈیٹ 30 مئ 2023 02:56pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پی سی بی ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پی سی بی ٹوئٹر

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چئیرمین گریگ بارکلے اور چیف ایگزیکٹو جیف ایلر ڈائس کی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چئیرمین نجم سیٹھی سے ملاقات ہوئی ، بھارت میں ورلڈ کپ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

آئی سی سی آفیشلز قذافی اسٹیڈیم لاہور پہنچے تو پی سی بی حکام نے ان کا استقبال کیا۔

آئی سی سی چئیرمین اور چیف ایگزیکٹو نے نجم سیٹھی کے ساتھ بالکونی سے تاریخی قذافی اسٹیڈیم کی گراؤنڈ دیکھی اور چیئرمین نجم سیٹھی و دیگر حکام سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پی سی بی اور آئی سی سی کے باہمی مفادات پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں رواں برس بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ اور 2025 چیمپئنز ٹرافی کے بارے میں مختلف امور زیر غور آئیں۔

آئی سی سی آفیشلز 2 روز تک پی سی بی کے ساتھ اجلاس کے بعد بدھ کو واپس روانہ ہوں گے۔

چیئرمین آئی سی سی گریک بارکلے لاہور پہنچ گئے

اس سے قبل آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بار کلے اور چیف ایگزیکٹیو جیف ایلر ڈائس 2 روزہ دورے پر آج لاہور پہنچے۔

لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائرپورٹ پہنچنے پر چیئرمین آئی سی سی گریک بارکلے اور چیف ایگزیکٹو جیف ایلرڈائس کا پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینئر حکام نے استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔

آئی سی سی چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کو لاہور ائرپورٹ سے بلٹ پروف گاڑی میں سخت سیکیورٹی میں ہوٹل منتقل کیا گیا۔

دوپہر پونے 12 بجے وہ قذافی اسٹیڈیم میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی اور دیگر حکام سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پی سی سی وفد سے ملاقات میں رواں سال بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت اور فنانشل ماڈل بارے اپنے تحفظات اٹھائے گا، 2008 کے بعد سے آئی سی سی حکام کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔

ذرائع کاکہناہے کہ پاکستان آئی سی سی چیئرمین سے بھارت کے ایشیا کپ نہ کھیلنے پر اپنے تحفظات کا اظہار بھی کرے گا۔

cricket

PCB

ICC

lahore

Najam Sethi

ODI World Cup

greg barclay

icc chief executive

geoff allardice