پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش، نشیبی علاقے زیر آب، بجلی کی فراہمی معطل
پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش نے جل تھل ایک کردیا، بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
پنجاب کے مختلف شہروں میں رات گئے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔
بورے والا میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کے باعث متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے اور بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
کمالیہ میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، منچن آباد شہر اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
اس کے علاوہ عارف والا، وہاڑی، ساہیوال اور اوکاڑہ بھی میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار سے ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں ہوائیں داخل ہوں گی جو 31 مئی تک بارشوں کا سبب بنیں گی۔
کراچی، حید رآباد سمیت سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
Comments are closed on this story.