Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈونلڈ ٹرمپ کی مشکلات کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئیں

ٹرمپ کو آئندہ سال الیکشن مہم کے دوران مقدمے کا سامنا رہے گا
شائع 24 مئ 2023 08:47am
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، تصویر: سی این این
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، تصویر: سی این این

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشکلات میں مزید بڑھ گئیں ہیں، عدالت کی جانب سے آئندہ سال الیکشن مہم کے دوران سماعت کی تاریخ دے دی ہے ۔

مین ہٹن کی ریاستی عدالت میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجرمانہ مقدمے کی سماعت ہوئی جہاں ٹرمپ پر تعلقات چھپانے کے لیے اداکارہ سٹوری ڈینئیلز کو رقم کی ادائیگی کے الزامات ہیں۔

امریکی عدالت کے جج جسٹس جوان مرچن نے مقدمے کی آئندہ سماعت کے لیے اگلے سال 25 مارچ کی تاریخ دی ہے۔ امریکا میں اگلا سال یعنی 2024 الیکشن کا سال ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو اگلے سال الیکشن مہم کے دوران مجرمانہ مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا، ٹرمپ صدارتی نامزدگی کے لیے پرائمری انتخابات کے دوران عدالت میں پیشیاں بھگتیں گے۔

Donald Trump

New York

USA