Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

الاخوان کے سربراہ البدیع، قائمقام محمود عزت اور6 رہنماؤں کو سزائے موت

سزائے موت ریاستی سلامتی کے جرم کے ارتکاب کیس میں سُنائی گئی
شائع 23 مئ 2023 12:56pm
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

مصرکی ایک عدالت نے الاخوان المسلمون کے مرشد محمد البدیع، انکے قائم مقام محمود عزت اور جماعت کے دیگر 6 رہنماؤں کو سزائے موت سُنا دی ۔

محمد البدیع اور محمود عزت کے علاوہ دیگر 6 رہنماؤں میں محمد البلتاجی، عمرو زکی، اسامہ یاسین، صفوت حجازی، عصام عبد الماجد اور محمد عبدالمقصود شامل ہیں۔

العریبیہ کے مطابق الاخوان المسلمون کے مذکورہ رہنماؤں کو 2021 میں نصر شہر میں دوسری ایمرجنسی کے دوران ریاستی سلامتی کے جرم کے ارتکاب کے کیس میں سزا سُنائی گئی ہے۔

یہ کیس میڈیا میں مصر کے مفتی اعظم سے پھانسی پر قانون کی رائے لیے جانے کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق عدلیہ مفتی اعظم کاجواب موصول ہونے کے بعد آئندہ 20 ستمبرکو ہونے والے سیشن میں مدعا علیہان کیخلاف فیصلہ جاری کرے گی جس کے بعد مدعا علیہان کو پہلے فیصلے کیخلاف دو ماہ کے اندرعدالت سے اپیل کرنے کا موقع مل جائے گا۔

عدالت سزا سنانے کی وجوہات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ دفاع کی درخواستوں کو سننے کے بعد یہ سزائیں کو برقرار رکھ سکتی ہے یا انہیں انہیں کم اور مکمل طور پر منسوخ بھی کر سکتی ہے۔

الاخوان کے ان رہنماؤں کو اس سے قبل دیگر مقدمات میں بھی سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔

مرشد محمد بدیع کو 80 سال قید جبکہ صفوت حجازی اور محمد البلتاجی کو رابع العدویہ دھرنا کیس میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

Egypt

Ikhwan

death sentence