Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہین شاہ آفریدی نئے مشن پر برطانیہ روانہ

برطانیہ میں پاکستانی کرکٹر کی کیا مصروفیات ہوں گی؟
شائع 22 مئ 2023 03:48pm
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گریب ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گریب ٹوئٹر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ٹی 20 بلاسٹ میں شرکت کے لیے برطانیہ روانہ ہو گئے۔

شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی گئی، جس میں وہ جہاز میں بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے پوسٹ میں لکھا ہے کہ برطانیہ کے لیے روانہ ہو گیا ہوں۔

انہوں نے اپنی ٹیم نوٹنگھم آؤٹ لاز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جلد ملیں گے۔

واضح رہے کہ 8 پاکستانی کرکٹرز ٹی 20 بلاسٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے جبکہ ٹی 20 بلاسٹ کے فائنلز کا انعقاد 2 جولائی کو ایجبسٹن میں ہو گا۔

PCB

United Kingdom

Shaheen Shah Afridi

fast bower

t20 blast