Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیوزی لینڈ کی پاکستان کو وائٹ بال کرکٹ سیریز کی پیشکش

دونوں بورڈز کے درمیان مثبت بات چیت جاری
شائع 22 مئ 2023 01:06pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو وائٹ بال کرکٹ سیریز کی پیشکش کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وائٹ بال سیریز میں 3 ون ڈے یا 5 ٹی ٹوئنٹی میچز پر بات چیت جاری ہے ممکنہ طور پر ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری کے سلسلے میں ٹی 20 سیریز کھیلی جا سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں بورڈز کے درمیان سیریز کے لیے مثبت بات چیت جاری ہے۔

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی براہ راست سیریز کے حوالے سے معاملات پر نیوزی لینڈ کرکٹ حکام سے بات کر رہے ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان کو آسٹریلیا کے دورے کے اختتام پر نیوزی لینڈ میں سیریز کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔

cricket

پاکستان

PCB

t20 series

odi series

Najam Sethi

PAKvsNZ

black caps