Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کے گرفتار رہنماء اڈیالہ سے ڈسٹرکٹ جیل جہلم منتقل

علی محمد خان، فیاض الحسن، سیف اللہ نیازی کو جیل کے سیکیورٹی سیل میں رکھا گیا
اپ ڈیٹ 17 مئ 2023 11:21am

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار رہنماؤں کو اڈیالہ سے ڈسٹرکٹ جیل جہلم منتقل کردیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں علی محمد خان، فیاض الحسن چوہان اور سینیٹر سیف اللہ نیازی کو جہلم جیل منتقل کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو جیل کے سیکیورٹی سیل میں رکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 14مئی کو سینیٹر سیف اللہ خان نیازی کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرکے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔

15 مئی کو پولیس نے فیاض الحسن چوہان کو مری روڈ لیاقت باغ سے گرفتار کیا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما کے خلاف 9 مئی کو تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، ان پر جلاؤ گھیراؤ اور کارکنوں کو اکسانے، سکستھ روڈ میٹرو اسٹیشن جلانے اور توڑ پھوڑ کا بھی الزام ہے۔

Ali Muhammad Khan

pti leaders

adiala jail

Anam fayyaz

imran khan arrested

Politics may 17 2023

district jail jehlum

saif ullah niazi