Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیوزی لینڈ کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک

ہاسٹل سے 52 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا
شائع 16 مئ 2023 09:17am

نیوزی لینڈ میں ویلنگٹن کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبرایجنسی کے مطابق آگ لگنے کے بعد واقعے میں متعدد افراد زخمی جبکہ درجنوں افراد لاپتہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق آگ مقامی وقت کے مطابق نصف شب کو ساڑھے 12 بجے لگی تھی۔

52 افراد کو ہاسٹل سے باہر نکال لیا گیا ہے جبکہ اموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی ہے، آگ بجھانے کے عمل میں 20 سے زائد فائر بریگیڈز نے حصہ لیا۔

واضح رہے کہ ہاسٹل میں 92 افراد کی رہائش کی گنجائش ہے۔

New Zealand

ٖFire

wellington

hostel