Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان 5 دن کی لڑائی کے بعد جنگ بندی پراتفاق

ترجمان اسلامی جہاد نے جنگ بندی معاہدے کی توثیق کردی
شائع 14 مئ 2023 12:16pm
تصویر:  اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

غزہ میں 5 دن کی لڑائی کے بعد مصرکی ثالثِی میں اسرائیل اور فلسطین کی عسکریت پسند تنظیم اسلامی جہاد کے درمیان جنگ بندی طے پاگئی ہے۔

اسلامی جہاد کے ترجمان نے جنگ بندی معاہدے کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں شہریوں کے گھروں پر بمباری نہیں کرے گا اور نہ ہی القدس بریگیڈز یا دیگر رہنماؤں کے خلاف کارروائی کرے گا اس شرط پر اسرائیل نے اتفاق کیا ہے۔

مصری کوششوں سے ہونے والی جنگ بندی مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے گیارہ بجے سے نافذ العمل ہوگئی۔ جنگ بندی کے نافذ کے بعد غزہ میں شہریوں میں خوشی کی لہر ڈور گئی۔

لوگ رات گئے سڑکوں پر نکل آئے، خوب جشن منایا، غزہ کی سنسان سڑکیں ایک بار پھر سے آباد ہوگئیں۔ اسرائیل کی پانچ روز کی بمباری میں 36 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں اسلامی جہاد کے تین رہنما بھی شامل ہیں۔

Palestine

Egypt

Israeli Strikes