Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

غزہ، اسرائیل فورسز کی مسلسل بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 30 ہوگئی

بمباری سے فلسطینیوں کے 300مکانات تباہ
شائع 13 مئ 2023 08:50am
تصویر/ غیر ملکی میڈیا
تصویر/ غیر ملکی میڈیا

غزہ کی پٹی پر قابض اسرائیل فورسز کی مسلسل پانچویں روز بھی بمباری کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 30 تک ہوگئی ہے۔

شہدا میں اسلامک جہاد کے پانچ کمانڈر اور چھ بچے بھی شامل ہیں اور 90 سے زائد زخمی اسپتالوں میں داخل ہیں۔ بمباری سے فلسطینیوں کے 300 مکانات تباہ ہوگئے۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے جوابی کارروائی میں اسرائیل کی جانب 600 سے زائد راکٹ فائر کیے جن میں سے متعدد اسرائیلی دفاعی نظام نے تباہ کر دئیے ہیں۔

Israel

Gaza

Israeli Strikes