Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیب نے مراد سعید کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا

نیب نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ، لائیو اسٹاک ، ایریگیشن سے ریکارڈ طلب کرلیا
شائع 13 مئ 2023 12:25am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے خلاف الزامات کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

نیب نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ، لائیو اسٹاک اور ایریگیشن کو خط لکھ کر ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ نیب خط میں کہا گیا ہے کہ مراد سعید کے خلاف رشوت، غیر قانونی تقرریوں سمیت دیگر شکایات ہیں۔

نیب نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سے مبینہ کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز سے متعلق تفصیلات بھی طلب کیں۔ نیب نے خط میں لکھا کہ مراد سعید نے مبینہ طور پر فرنٹ مین حمید اور فضل مولا کے ذریعے ان پیسوں سے پراپرٹی خریدی۔

نیب نے سیکریٹری ایری گیشن سے باغ ڈیری، سوات ایری گیشن چینل میں مبینہ کرپشن سے متعلق معلومات طلب کی ہیں۔نیب نے متعلقہ محکموں سے مبینہ غیر قانونی تقرریوں سے متعلق معلومات بھی مانگ لی۔

NAB

corruption

pti leaders

politics may 12 2023