Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں تحریک انصاف کے رہنماؤں پر ایک اور مقدمہ درج

مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی سمیت 8 قائدین کو نامزد کیا گیا
شائع 11 مئ 2023 06:25pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کراچی میں تحریک انصاف کے رہنماؤں پر ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد شہر قائد میں جلاؤ گھیراؤ اور پُرتشدد واقعات کے خلاف پولیس کا ایکشن جاری ہے۔

کراچی میں تحریک انصاف کے رہنماؤں پر ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔ شارع فیصل تھانے میں درج مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی سمیت 8 قائدین کو نامزد کیا گیا۔

روشنیوں کے شہر میں املاک کو نقصان پہنچانے، توڑ پھوڑ کرنے، جلاؤ گھیراؤ اور شرانگیزی کرنے والوں کے خلاف مجموعی طور پر 9 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والی ہنگامہ آرئی سے اب تک پولیس 400 سے زائد افراد کو گرفتار کرچکی ہے۔

پولیس کے مطابق ٹیپوسلطان، شاہ فیصل کالونی اور فیروزآباد تھانوں میں درج مقدمات میں انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

شاہ لطیف، قائدآباد، سچل، نیو ٹاون اور ساحل تھانوں میں بھی ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

مقدمات میں سابق ایم این ایز آفتاب صدیقی، فہیم خان، اکرم چیمہ، عالمگیرخان ، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ، فردوس شمیم نقوی، راجا اظہر، عدیل خان، شاہنواز جدون، خرم شیر زمان، ارسلان تاج سمیت دو ہزار سے زائد نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

Karachi Police

PTI protest

imran khan arrested

politics may 11 2023