Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کا عمران کی عدم رہائی کی صورت میں اسلام آباد روانگی کا اعلان

مصدقہ اطلاعات ہیں کہ مجھے دیکھتے ہی گولی ماردی جائے، مراد سعید
شائع 11 مئ 2023 04:59pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید کا کہنا ہے کہ اگر آج حکومت کی جانب سے عمران خان کو رہا نہیں کیا جاتا تو کل تمام پاکستانی نماز جمعہ کے بعد اسلام آباد کی طرف روانہ ہوں۔

مراد سعید نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ اب تک ہمارے 40 سے زائد کارکنوں کا ہلکا اور 100 سے زائد کو زخمی کیا جاچکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مصدقہ اطلاعات ہیں کہ مجھے دیکھتے ہی گولی ماردی جائے اور کہا جائے کہ ہم گرفتار کرنے گئے تھے لیکن مزاحمت میں گولی چل گئی۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اگر آپ کے پاس گاڑیاں نہیں ہیں تو پیدل نکلیں، رکشوں موٹر سائیکلوں پر نکلیں۔

مراد سعید نے کہا کہ ہوسکتا ہے یہ میرا آخری پیغام ہو، کیونکہ یہ مجھے ڈھونڈ رہے ہیں، میں ایک جگہ پر موجود ہوں، یہ مجھے دیکھتے ہی گولی مار دیں گے۔

Murad Saeed

imran khan arrested

politics may 11 2023