ون ڈے رینکنگ میں پاکستان بھارت سے آگے نکل گیا
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان نے بھارت سے دوسری پوزیشن چھین لی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ون ڈے رینکنگ کی سالانہ اپ ڈیٹ جاری کردی گئی ہے جس کے بعد پاکستان پوائنٹس ٹیبل میں بھارت سے آگے نکل گیا۔
حال ہی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز ہوئی جس کے آغاز سے قبل پاکستان کی رینکنگ پانچویں تھی، سیریز میں شاندار پرفارمنس کے ساتھ پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف چاروں میچز جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی لیکن پانچواں ون ڈے ہارنے کے بعد قومی ٹیم تیسرے نمبر پر آگئی تھی۔
اس کے بعد آئی سی سی رینکنگ میں آسٹریلیا کا پہلا، بھارت کا دوسرا اور پاکستان کا تیسرا نمبر تھا جو اب سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد بدل چکا ہے۔
حالیہ رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا 118 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، پاکستان 116 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ بھارت 115 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگیا۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم 104 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے جبکہ انگلینڈ 104 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر براجمان ہے۔
واضح رہے کہ رینکنگ میں تبدیلی گزشتہ ایک سال کی کارکردگی کی بنیاد پر کی گئی ہے۔
Comments are closed on this story.