Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں21 فلسطینی شہید،64 زخمی

رواں سال کے آغاز سے اب تک 130فلسطینی شہید ہوچکے ہیں
اپ ڈیٹ 11 مئ 2023 10:03am
مختلف حملوں میں 19اسرائیلی بھی مارے گئے ہیں، ترجمان - تصویر/ روئٹرز
مختلف حملوں میں 19اسرائیلی بھی مارے گئے ہیں، ترجمان - تصویر/ روئٹرز

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 21 فلسطینی شہید اور 64 زخمی ہوئے ہیں۔

حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں اسلامی جہاد کے تین رہنما ان کی بیویاں اور بچے شامل ہیں۔

فلسطینی اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فائرنگ سے 130 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران مختلف حملوں میں 19 اسرائیلی بھی مارے گئے ہیں۔

دوسری جانب اسلامی جہاد کی جانب سے اسرائیل پر راکٹوں سے حملہ تین رہنماؤں کی شہادت کے جواب میں کیا گیا تاہم حملے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔

Palestine

Gaza

Israeli Strikes