Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم شہباز شریف کا بھائی کی ہدایت پر لندن قیام میں اضافہ

وزیراعظم اب بدھ کو وطن واپس روانہ ہوں گے
شائع 09 مئ 2023 11:03am

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی قائد کی ہدایت پر لندن قیام میں ایک روز کا اضافہ کردیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف ان دنوں برطانیہ میں موجود ہیں، وہ کنگ چارلس سوئم کی رسم تاج پوشی کے لئے برطانیہ آئے تھے، اور انہیں آج وطن واپس آنا تھا، تاہم اب وہ کل (بدھ) وطن واپس آئیں گے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف کی ہدایت پر لندن میں اپنے قیام میں ایک دن کا اضافہ کردیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف لندن میں پارٹی قائد کے ساتھ اہم سیاسی و قومی امور پر مشاورت کریں گے، اور بدھ کو وطن واپس روانہ ہوں گے۔

london

Nawaz Sharif

PM Shehbaz Sharif

King Charles III