Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، جاوید لطیف

ک کو بڑے حادثے سے بچانے کے لئے سپریم کورٹ جلد فیصلہ دے، رہنما ن لیگ
شائع 08 مئ 2023 11:43am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، ملک کو بڑے حادثے سے بچانے کے لئے سپریم کورٹ جلد فیصلہ دے، سازشی عناصر کو لٹکائے بغیر عوام کا اعتماد بحال نہیں ہوگا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا کہ 2017 کی بے نقاب ہونے والی سازش افسوسناک ہے، سازشوں سے مخالف قوتوں کو فائدہ پہنچایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بے نقاب ہونے والے ٹکٹیں بانٹ رہے ہیں یا سہولت کاری کررہے ہیں، سہولت کاری کرنے والے کو کھلا چھوڑا گیا تو مزید نقصان ہوگا، اداروں کی خاموشی معنی خیز ہے۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ 2017 کے ترقی پاکستان کو اس حال میں پہنچایا گیا، آج بھی خاموشی رہی تو ملک میں انتشار بڑھے گا، ملک کو بڑے حادثے سے بچانے کے لیے سپریم کورٹ جلد فیصلہ دے، ذمہ داروں کو پھانسی پر لٹکایا جانا چاہیئے، سازشی عناصر کو لٹکائے بغیرعوام کا اعتماد بحال نہیں ہوگا۔

ن لیگ کے رہنما نے مزید کہا کہ بغیر پیشی کے ہی کیسز ختم کردیے جاتے ہیں، کیا آپ کے لیے کوئی قانون نہیں، پی ٹی آئی سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات سے 2017 کی سازش کا مداوا نہیں ہوگا۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ سازش کے تحت نوازشریف کو اقتدار سے دور رکھا گیا، کیا مذاکرات نوازشریف کو انصاف فراہم کرسکتے ہیں۔

pti

PMLN

negotiations

lahore

Mian Javed Latif

ٰImran Khan

Politics May 8 2023