Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جی 20 ممالک مقبوضہ کشمیر کے اجلاس میں شرکت نہ کریں، طاہر اشرفی

پاکستان کا مقبوضہ کشمیرپرمؤقف بہت واضح ہے، چیئرمین پاکستان علماء کونسل
شائع 04 مئ 2023 03:31pm
اسکرین گریب/ پی ٹی وی
اسکرین گریب/ پی ٹی وی

چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہراشرفی نے جی 20 ممالک سے مقبوضہ کشمیر کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی درخواست کردی۔

پریس کانفرنس میں طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے جس پر اقوام متحدہ اوراسلامی تعاون تنظیم قرارداد پاس کرچکی ہے۔ پاکستان کا مقبوضہ کشمیرپرمؤقف بہت واضح ہے اور اس حوالے سے آرمی چیف بھی واضح مؤقف دے چکے ہیں۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ بھارت میں کسی مذہب یامسلک کےلوگوں کوتحفظ حاصل نہیں ، وہاں 500سےزائد مساجد اور گردوارے مگرائےجاچکے ہیں۔ رمضان المبارک میں مساجد کو اورایسٹرکےموقع پر گرجا گھروں کوسیل کیاگیا۔

علامہ طاہر اقبال نے G-20 ممالک کے رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ اجلاس میں شرکت نہ کریں کیونکہ مقبوضہ کشمیرکواجلاس منظور نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں مظالم کوبھارتی قیادت کی حمایت حاصل ہے۔ عالمی دنیا کو بھارتی مظالم پرفوری ردعمل دیناچاہئے۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے امید ظاہرکی کہ جی 20ممالک کی قیادت مقبوضہ کشمیرمیں کسی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے موم مقاصد کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے،بھارت اقلیتوں پر کیے جانے والے مظالم پر پردہ ڈالنا چاہتا ہے۔

پاکستان

Politics May 4 2023

Tahir Mehmood Ashrafi