Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکپتن: بابا فرید الدین گنج شکر کے دربار پر دولہا، دلہن کی شوٹنگ کی ویڈیو وائرل

فوٹو شوٹ تقریبا ایک گھنٹہ جاری رہا
شائع 03 مئ 2023 03:55pm
تصویر/ سوشل میڈیا
تصویر/ سوشل میڈیا

پنجاب کے ضلع پاکپتن میں بابا فرید الدین گنج شکر(رح) کے دربار پر دولہا، دلہن کے فوٹوشوٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کیمرہ مین اور نئے جوڑے کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دربار بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے احاطے اور اندرون دربار یہ فوٹو شوٹ تقریبا ایک گھنٹہ جاری رہا تاہم مذکورہ واقعے سے محکمہ اوقاف کے حکام بھی لاعلم رہے۔

فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو مذہبی حلقوں کی جانب سے غم وغصہ کا اظہار کیا گیا، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی کڑی تنقید کی گئی جس پر پولیس حرکت میں آگئی۔

پولیس ترجمان کے مطابق غفلت برتنے پر پولیس انسپکٹر سمیت 3 اہلکار معطل کردی گئے ہیں

واقعہ کا مقدمہ کیمرہ مین سمیت 3 نامزد افراد اور دلہا دلہن کے خلاف درج کیا گیا ہے جبکہ محکمہ اوقاف کی جانب سے ایک نگران کو معطل کردیا گیا ہے،

ڈی پی او پاکپتن کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد و ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی، ملوث افراد کی شناخت CCTV کیمرہ کی مدد سے کی جارہی ہے۔

نوٹ: یہ خبر بنانے کے لئے ہمارے ساتھ آیان سندھو نے تعاون کیا ہے۔

پاکستان

punjab

pakpattan