Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حمزہ شہباز کا آج بھی احتساب عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
اپ ڈیٹ 03 مئ 2023 10:30am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فیس بک
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فیس بک

وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے آج بھی احتساب عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور کی احتساب عدالت کے جج قمر الزمان نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت کی۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے وکیل نے حاضری معافی کی درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ حمزہ شہباز کمر کی تکلیف کے باعث پیش نہیں ہو سکتے، ڈاکٹر نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔

عدالت نے حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی جگہ پیشی کے لیے ان کے پلیڈر انوار حسین پیش ہوئے۔

عدالت نے شریک ملزمان سلمان شہباز اور ہارون یوسف سے متعلق سپلیمنٹری رپورٹ پیش کرنے پر نیب نے سپلیمنٹری رپورت پیش کرنے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت مانگی۔

عدالت نے شریک ملزمان سلمان شہباز اور ہارون یوسف سے متعلق سپلیمنٹری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 10 مئی تک ملتوی کر دی۔

احتساب عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف کو حاضری سے مستقل استثنی دے رکھا ہے۔

ریفرنس میں شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت ٹوٹل 16 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

نیب ریفرنس میں شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلمان شہباز، رابعہ شہباز اور نصرت شہباز کو فریق بنایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے حمزہ شہباز سمیت دیگر کو آج طلب کر رکھا تھا۔

PMLN

accountability court

lahore

Hamza Shehbaz

PM Shehbaz Sharif

money laundring case

Politics 3 May 2023