Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک نیوزی لینڈ سیریز: فخر اور افتخار کی کراچی والوں سے خصوصی درخواست

زیادہ سے زیادہ شائقین میچ دیکھنے اسٹیڈیم آئیں، فخر، افتخار
شائع 03 مئ 2023 09:28am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے ون ڈے سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر فخر زمان اور افتخار احمد نے کراچی کے عوام سے خصوصی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ شائقین میچ دیکھنے اسٹیڈیم آئیں۔

پی سی بی کی جانب سے جاری ویڈیو پیغام میں فخر زمان نے کراچی کے عوام سے درخواست کی کہ ’ہم آپ کے شہر میں آگئے ہیں ، ہم یہاں 3 ون ڈے میچز کھیلیں گے، لاہور اور پنڈی اسٹیڈیم میں بہت زبردست کراؤڈ دیکھنے کو ملا، میں امید کرتا ہوں کہ کراچی کا کراؤڈ ہمیں مایوس نہیں کرے گا‘۔

اسی طرح افتخار احمد نے بھی درخواست کی کہ کراچی والوں آپ اسٹیڈیم آئیں اور سیریز کے باقی کے 3 میچز کو انجوائے کریں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل آج کراچی میں کھیلا جائے گا۔

سیریز کے پہلے 2 میچز راولپنڈی میں کھیلے گئے جس میں پاکستان نے باآسانی کیویز کو شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کی۔

پاک نیوزی لینڈ ون ڈے سیریزکے باقی 3 میچز کراچی میں کھیلے جانے ہیں، سیریز کا تیسرا میچ آج سہہ پہر ساڑھے 3 بجے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں فخر زمان کی سنچری کی بدولت 289 رنز کا ہدف 5 وکٹ پر حاصل کیا تھا۔

دوسرے ون ڈے میں بھی گرین شرٹس نے 337 رنز کا ہدف فخر زمان کی شاندار 180 کی اننگز کی بدولت صرف 3 وکٹ پر پورا کرکے کیویز کو 7 وکٹوں سے پچھاڑ دیا تھا۔

cricket

PCB

karachi

Fakhar Zaman

odi series

iftikhar ahmed

PAKvsNZ