Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسرائیلی حراست میں فلسطینی رہنما کی شہادت سے کشیدگی بڑھ گئی

فلسطینیوں کا احتجاجی مظاہرہ، غزہ پر فضائی بمباری
شائع 03 مئ 2023 09:03am
تصویر: روئٹرز/ فائل
تصویر: روئٹرز/ فائل

اسرائیلی حراست میں فلسطینی رہنما خضرعدنان کی شہادت کے بعد کشیدگی بڑھ گئی ساتھ ہی غزہ پر فضائی بمباری میں متعدد فلسطینی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ شہر کے مشرقی حصوں اور خان یونس کے متعدد علاقوں پر بمباری کی اور محصور ساحلی انکلیو میں خاص طور پر ملاکا کےعلاقے کو نشانہ بنایا گیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کی طرف سے اسرائیل پر راکٹ حملے میں تین اسرائیلی شہری زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب اسرائیل جیل میں بھوک ہڑتال سے فلسطینی رہنما کی شہادت کے خلاف فلسطینی سڑکوں پر نکل آئے اور غزہ، مغربی کنارے میں سیکڑوں فلسطینیوں کیا جانب سے مظاہرہ کیا۔

فلسطینی رہنما خضرعدنان 78 دن سے بھوک ہڑتال پر تھے جبکہ اسرائیل نے خضرعدنان کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتارکیا تھا۔

ہڑتال کے باعث وہ اپنے سیل میں بے ہوش پائے گئے اس سے پہلے انہوں نے طبی امداد سے انکار کر دیا تھا، 45 سالہ خضر عدنان کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے سے تعلق تھا۔

وہ گزشتہ دو دہائیوں سے اسرائیلی جیلوں میں قید اور رہا ہوتے رہے اوراس سے قبل بھی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف چار مرتبہ بھوک ہڑتال کر چکے تھے۔

Palestine

Gaza

Israeli Strikes