Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

محکمہ موسمیات نے کراچی میں مزید بارش کی پیشگوئی کردی

شہر قائد میں دوپہر میں گرمی پڑنے کا امکان
شائع 02 مئ 2023 12:26pm
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

محکمہ موسمیا ت نے کراچی کا موسم دوپہر میں گرم رہنے جبکہ شام میں بارش برسنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں دوپہر میں گرمی پڑنے کا امکان ہے جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آج کراچی میں درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 39 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

شمال مشرق سمت سے چلنے والی ہوا کے رفتار 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں ،شام کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کا امکان موجود ہے۔

آلودگی کے حوالے سے پاکستان کے آلودہ شہروں میں کراچی پانچویں نمبر پر ہے جبکہ دنیا کے آلودہ شہروں میں کراچی 12 ویں نمبر پر ہے ،ہوا میں آلودگی کے ذرات کی تعداد 110 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کئے گئے ہیں ۔

خیبرپختونخوا، پنجاب، آزاد کشمیر، گلگت اور بلوچستان میں بھی بارش کی پیشگوئی

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا، پنجاب، آزاد کشمیر، گلگت اور بلوچستان میں بھی بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے اکثرعلاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے، آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اورآزاد کشمیر میں بادل برسیں گے۔

خیبرپختونخوا میں چترال ،دیر، سوات، بالاکوٹ، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور کوہستان، چارسدہ ، پشاور میں تیز ہواؤں اور بارش متوقع ہے جبکہ اس دوران مری، گلیات سمیت خطہ پوٹھوہار میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، جہلم ، میانوالی اٹک ،چکوال، لیہ، ناروال، گجرانوالہ اور سیالکوٹ میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

قلات، خضدار،زیارت اور بارکھان میں بارش کی توقع ہے جبکہ سندھ کے بیشتر مقامات پر آج موسم خشک رہے گا۔

azad kashmir

گلگت بلتستان

بلوچستان

punjab

KPK

Met Office

Karachi Rain

rainy weather