Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سُوڈان: قومی ائرلائن پھنسے مزید 93 پاکستانیوں کو لیکراسلام آباد پہنچ گئی

وفاقی وزیر ساجد توری اورامیر مقام نے پاکستانیوں کا استقبال کیا
شائع 01 مئ 2023 02:27pm
تصویر: ٹوئٹر
تصویر: ٹوئٹر

سُوڈان میں خانہ جنگی کے بعد قومی ائیرلائن (پی آئی اے) پھنسے مزید 93 پاکستانیوں کو لیکراسلام آباد پہنچ گئی ہے۔

وفاقی وزیر ساجد توری اور امیر مقام نے پاکستانیوں کا استقبال کیا۔

ساجد توری نے کہا کہ حکومت وآپس آنے والے شہریوں کو گھروں تک جانے کیلئے رقم بھی فراہم کررہی ہے۔

مزید پڑھیں: پاک فضائیہ کا ایک اور طیارہ سُوڈان سے 140 پاکستانیوں کو لیکر کراچی پہنچ گیا

امیر مقام نے کہا کہ حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ تمام شہریوں کو سوڈان سے نکالا جائے۔ پاکستانیوں کو نکالنے پر پاک ائیر فورس کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ترجمان کے مطابق سوڈان سے پاکستانیوں کے مکمل انخلاء تک پی آئی اے کا مشن جاری رہے گا۔

PIA

Sudan