Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور: موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے خفیہ ادارے کا اہلکار جاں بحق

کانسٹیبل ابرار ڈیوٹی ختم کرکے اپنی موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا۔
شائع 30 اپريل 2023 10:48pm

پشاور کے علاقے ترناب میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے پولیس کے خفیہ ادارے کا اہلکار قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق خفیہ ادارے کا اہلکار ڈیوٹی سے واپس گھر جا رہا تھا کہ ترناب کے مقام پر موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی۔

تھانہ چمکنی کی حدود ترناب نزد نہر چرندہ میں دو موٹرسائیکل پر سوار 4 افراد نے فائرنگ کرکے کانسٹیبل ابرار ولد زرسید ساکن مہر گل کلے ترناب کو شہید کردیا۔

کانسٹیبل ابرار خیبرپختونخوا پولیس کے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) آفس میں سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات تھا اور ڈیوٹی ختم کرکے اپنی موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا۔

فائرنگ واقعہ کے بعد مقامی پولیس افسران بھاری نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچے، وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھا کرکے جامع تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

جبکہ علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

firing incident

KPK Police

IB Constable