Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیسٹ فرینڈ کا نام لیا تو دوسرے برا مان جائیں گے، بابر اعظم

بابر اعظم نے ٹیم میں موجود 3 بہترین دوستوں کے نام بتادیے
شائع 29 اپريل 2023 10:35am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ وہ اپنے تمام ساتھی کرکٹرز کے ساتھ اچھا رشتہ رکھتے ہیں لیکن 3 کھلاڑی ایسے ہیں جو ان کے بہترین دوست ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے آفیشل یوٹیوب چینل سے بابر اعظم کے انٹرویو کی ویڈیو جاری کی گئی جس میں وہ میزبان کے ساتھ ’ریپڈ فائر‘ راؤنڈ کھیل رہے ہیں۔

اس موقع پر میزبان دورانِ انٹرویو مختلف سوال کرتی ہیں جس کا تیزی سے جواب دینا ہوتا ہے۔

میزبان کی جانب سے ایک سوال کیا گیا کہ قومی ٹیم میں 3 بہترین دوست کون ہیں؟ جس پر بابر اعظم نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے بیسٹ فرینڈ کا نام لیا تو دوسرے برا مان جائیں گے۔

بابر اعظم نے بتایا کہ ویسے شاداب خان، محمد رضوان اور امام الحق سے وہ زیادہ قریب ہوں لیکن باقی کھلاڑیوں سے بھی بونڈنگ کافی اچھی ہے کیونکہ کئی سالوں سے ان کے ساتھ وہ کھیلتے آرہے ہیں۔

دورانِ انٹرویو میزبان نے بابر سے ان کے 3 پسندیدہ ڈشز کے حوالے سے سوال کیا، جس پر بابراعظم نے کہا کہ میں پاستا، اسٹیک اور سُشی کھانا پسند کرتا ہوں۔

ایک اور سوال کے جواب میں بابر اعظم نے کہا کہ فون کا زیادہ استعمال نہیں کرتا، موبائل پر انسٹاگرام اور ٹوئٹر زیادہ استعمال کرتا ہوں جبکہ میں گانے شوق سے سنتا ہوں ، نیوزی لینڈ دنیا کا خوبصورت ملک لگا۔

babar azam

youtube

PCB

lahore