Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوڈان سے پاک فضائیہ کا طیارہ 97 پاکستانیوں کو لیکر کراچی پہنچ گیا

حکومت پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی میں سہولت فراہم کرتی رہے گی، وزارت خارجہ
شائع 29 اپريل 2023 09:18am

سوڈان کے جنگ زدہ علاقوں سے پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ تیسرے مرحلے میں 97 پاکستانیوں کو لیکر کراچی پہنچ گیا ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ٹوئٹراکاؤنٹ پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ پورٹ سوڈان سے97 پاکستانی شہریوں کو جدہ سے کراچی پہنچایا گیا ہے۔

مزید کہا کہ حکومت پاکستان پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی میں سہولت فراہم کرتی رہے گی۔

اس سے قبل دوسرے مرحلے میں پاک فضائیہ کے طیارے C-130 نے 111 پاکستانیوں کو لیکر کراچی پہنچا تھا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پہلے مرحلے میں ایئربس 149پاکستانیوں کو لے کر کراچی پہنچا تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ انخلا کے پلان پر مرحلہ وارعمل جاری ہے۔

Saudi Arabia

پاکستان

Sudan