Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان اور یورپی یونین کا دہشتگردی کیخلاف تعاون کے فروغ پر اتفاق

ڈائیلاگ میں افغان صورتحال کے علاقائی و عالمی سلامتی پر اثرات پر مشاورت، اعلامیہ
شائع 28 اپريل 2023 06:41pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد: پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دہشت گردی کے خلاف تعاون کے فروغ پر اتفاق ہوا ہے۔

پاکستان اور یورپی یونین کے مابین انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ ہوئے جس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کاونٹر ٹیرارزم عبدالحمید نے یورپی یونین کے ساتھ ڈائیلاگ میں پاکستانی وفد کی قیادت کی۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان اور یورپی یونین نے دہشت گردی کی ہر شکل و صورت کی مذمت کی جب کہ افغان صورتحال کے علاقائی و عالمی سلامتی پر اثرات پر مشاورت کی گئی۔

پاکستان

European Union

counter terrorism