Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

کسی ضلع میں جرگہ ہوا تو آئی جی سندھ کیخلاف کارروائی کی جائے گی، سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائی کورٹ نے صوبے میں ہونے والے جرگوں کوغیرقانونی قرار دے دیا
شائع 28 اپريل 2023 06:36pm

سندھ ہائیکورٹ نے سندھ مین ہونے والے جرگوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ اگر کسی ضلع میں جرگہ ہوا تو آئی جی سندھ، ایس ایس پی کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

سندھ ہائیکورٹ میں جیکب آباد میں جرگے کے خلاف سماعت ہوئی، عدالت نے صوبے میں ہونے والے جرگوں پر اہم فیصلہ جاری کردیا، اور جرگوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے آئی جی سندھ سے گزشتہ پانچ سال کے دوران ہونے والے جرگوں تفصیلات طلب کرلیں۔

عدالت نے حکم دیا اگر کسی ضلع میں جرگہ ہواتو آئی جی سندھ، ایس ایس پی کیخلاف کریمنل پروسیکیوشن کارروائی کی جائے گی۔

عدالت نے اپنے حکمنامے میں کہا کہ جرگےکا انعقاد ریاست کے اندر ریاست بنانا ہے، اب اگر جرگہ ہوا تو متعلقہ پولیس افسرکےخلاف کارروائی ہوگی، پولیس افسر کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 17 مئی تک ملتوی کردی۔

IG Sindh

Sindh High Court