Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئیں

نوازشریف بھی جدہ سے لندن پہنچ چکے ہیں
شائع 27 اپريل 2023 08:33am
فوٹو۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئیں۔

مریم نواز غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے جدہ سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں

مریم نواز غیرملکی ایئرلائن (سعودی ایئرلائن) کی پرواز ایس وی 738 کے ذریعے لاہور پہنچیں جبکہ ان کے ہمراہ دیگر اہل خانہ بھی وطن واپس پہنچے۔

عمرہ کی ادائیگی کے بعد جنید صفدر، عائشہ جنید، ڈاکٹر آصف مرزا، خدیجہ حفیظ، ماہ نور صفدر، ڈاکٹر عدنان، نورشین عدنان، محمد اسد خان، مس ثمن، آصف حسین اور صائمہ فاروق بھی مریم نواز شریف کے ہمراہ وطن واپس آنے والوں میں شامل ہیں ہیں۔

ایئرپورٹ پر کارکنوں نے مریم نواز پر پھول اور پتیاں نچھاور کیں اور نعرے لگائے۔

مزید پڑھیں: مریم نواز عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئیں

مریم نواز 11 اور 12 اپریل کی درمیانی رات کو لاہور سے جدہ روانہ ہوئی تھیں۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے رمضان المبارک کا آخری عشرہ اپنے والد نواز شریف و دیگر اہلخانہ کے ہمراہ حرمین شریفین میں گزارا۔

مریم نواز اور نواز شریف سعودی عرب میں شاہی خاندان کے خصوصی مہمان تھے، انہوں نے سعودی شاہی قیادت سے ملاقاتیں بھی کیں۔

دوسری جانب مریم نواز کے والد اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف بھی جدہ سے لندن پہنچ چکے ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز کل سے ہی اپنی سیاسی مصروفیات کا آغاز کریں گی۔

PMLN

Nawaz Sharif

Saudi Arabia

Maryam Nawaz

lahore