Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی سی بی کی منیجمنٹ کمیٹی کی مدت میں 2 ماہ کی توسیع

وزارت بین الصوبائی رابطہ نے وزیراعظم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا
شائع 25 اپريل 2023 09:17am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی کی مدت میں 2 ماہ کی توسیع کردی گئی۔

وزارت بین الصوبائی رابطہ نے کرکٹ بورڈ کے پیٹرن وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مینجمنٹ کمیٹی کی مدت میں 22 اپریل سے 21 جون تک توسیع کی گئی ہے۔

نجم سیٹھی کی سربراہی میں میبجمنٹ کمیٹی 22 دسمبر 2022 کو تشکیل دی گئی تھی، کمیٹی کو 2014 کے آئین کی بحالی کے لئے 120 دن دیے گئے۔

وزارت بین الصوبائی رابطہ کے مطابق منیجمنٹ کمیٹی کو تمام ذمہ داریوں اور نامکمل امورکی تکمیل کے لئے 22 اپریل سے 21 جون تک توسیع دی گئی ہے۔

PCB

lahore

Pakistan Cricket Board

managment committieee