کالعدم داعش افغانستان کو یورپ اور ایشیا میں دہشت گردی کے لئے استعمال کررہی ہے، امریکی رپورٹ
پینٹاگون کی مشہورزمانہ لیک دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش افغانستان کو یورپ اور ایشیا میں دہشت گردی کی سازشوں کے لیے میدان کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔
پینٹاگون کی مشہورزمانہ لیک دستاویزات میں افغانستان میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کا انکشاف ہوا ہے، اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی دہشت گرد تنظیم داعش امریکی انخلاء کے بعد افغانستان کو پورے یورپ اور ایشیا میں دہشت گردی کی سازشوں کے لیے میدان کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پینٹاگون کے حکام کو دسمبر میں افغانستان میں داعش کی طرف سے دہشت گردی نے 9 منصوبوں کا علم تھا، اور فروری تک ان منصوبوں کی تعداد بڑھ کر 15 ہو گئی تھی، اور امریکا کو افغانستان میں کالعدم داعش کے دہشت گردی کے 15 منصوبوں کا بھی علم تھا۔
Comments are closed on this story.