Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عیدی دینے کی بات پر افتخار احمد نے مشورہ مانگ لیا

بابر اعظم، رضوان احمد اور دیگر نے افتخار احمد سے عیدی مانگی تھی
شائع 22 اپريل 2023 03:37pm
قومی کرکٹر افتخار احمد
قومی کرکٹر افتخار احمد

قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد نے ساتھیوں کی جانب سے عیدی مانگنے پر مداحوں سے مشورہ مانگ لیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی تھی یہ ویڈیو ڈریسنگ روم کی ہے جہاں ٹیم کے دیگر کھلاڑی خوش گپیوں میں مصروف ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کے علاوہ دیگر کھلاڑی افتخار احمد سے ہنسی مذاق کرتے ہوئے عیدی مانگ رہے ہیں۔

کھلاڑی زور زور سے ہنس رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ آپ کا عیدی دینا تو بنتا ہے جبکہ ایک نے آواز لگائی کہ چاہے 100,100 روپے ہی دے دیں لیکن عیدی دیں۔

ویڈیو کے دوسرے حصے میں گراؤنڈ میں افتخار احمد کے ہمراہ عماد وسیم، حارث رؤف اور نسیم شاہ موجود ہیں جس میں حارث کہتے ہیں ’ہمیں عیدی دیں گے افتی بھائی‘۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مداحوں اور کھلاڑیوں میں چاچا کے نام سے شہرت رکھنے والے افتخار احمد ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے عیدی مانگے پر کشمکش میں مبتلا ہوگئے۔

افتخار احمد نے اس ویڈیو کو دوبارہ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں مداحوں سے سوال کیا کہ میرا ان سب کو عیدی دینا بنتا ہے؟

سوشل میڈیا پر لاکھوں صارفین نے اس ویڈیو کو دیکھا اور افتخار احمد کی ٹوئٹ کو 22 ہزار افراد نے لائیک بھی کیا جب کہ مداحوں نے ٹوئٹ پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

کسی نے لکھا کہ نیوزی لینڈ کو عیدی دیں وہ بھی چھکوں اور چوکوں کی صورت میں، تو کسی نے کہا کہ ورلڈ کپ کی صورت میں قوم کو عیدی دیں۔ ایک نے مذاقاً لکھا کہ آپ ان کے چاچا ہیں اس لیے عیدی دینا تو بنتا ہے۔

babar azam

PCB

lahore

mohammad rizwan

Eidul Fitr

iftikhar ahmed

pakistani crickters

Eid ul Fitr Celebration