Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسکردو میں گاڑی سڑک کنارے بیٹھے بچوں پر چڑھ دوڑی، 3 بچے جاں بحق

کراچی، بلوچستان اور کالا باغ میں بھی ٹریفک حادثات ہوئے
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

اسکردومیں تیز رفتار گاڑی سڑک کنارے بیٹھے بچوں پر چڑھ دوڑی جس کےنتیجے میں3 بچے موقع پر جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ۔

اسکردو کے علاقے گانچھے میں افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں تیز رفتار گاڑی نے سڑک کنارے بیٹھے افرادکوروند ڈالا، حادثے میں 3 بچے جان کی بازی ہار گئے جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو آر ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

کالاباغ میں 2 موٹرسائیکلوں میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

کالاباغ میں ماڑی موڑ کے قریب 2موٹرسائیکلوں میں تصادم ہوا،حادثے میں 3افراد جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیوذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کالاباغ منتقل کردیا گیا۔

بلوچستان میں کار نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی، 3 افراد جاں بحق

بلوچستان کے علاقے اوتھل میں آر سی ڈی ہائی وے پر زیرو پوائنٹ کے قریب کار نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

ریسکیور ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

کراچی میں شارع فیصل پر 3 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں، ایک خاتون جاں بحق

کراچی میں شارع فیصل پر تیزرفتاری کے باعث 3 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں،حادثے میں ایک خاتون جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

جاں بحق خاتون کی شناخت45سالہ صباء شبیر کے نام سے ہوئی ہے، ایک گاڑی فٹ پاتھ پرچڑھ گئی جبکہ دوسری گاڑی فت پاتھ سے ٹکرائی۔

بلوچستان

karachi

traffic accident

Skardu

Kalabagh